مسٹری ایڈوانچر کی خدمات ایک انوکھی دنیا کی طرف روشنی ڈالتی ہے۔ قدرت نے اس دنیا میں کئی ایسی مخلوقات پیدا کی ہیں جن کے بارے میں ہم آج تک لاعلم ہیں، اگر کوئی انسان اپنی زندگی کو صرف نئی نویلی مخلوقات کی کھوج میں ہی صَرف کردے تو تب بھی وہ کچھ ہی چیزوں کے بارے میں جان پاتا ہے۔اور قدرت نے ہر قسم کی مخلوق کو٬ وہ جاندار ہو یا بے جان ساکن ہو یا متحرک٬ عجیب و غریب آفرینش کا جامہ پہنا کر ایجاد کیا ہے- دنیا میں قدرت کے عطا کردہ کچھ ایسے عجیب و غریب جاندار بھی موجود ہیں جو اپنے اردگرد روشنیاں بکھیرتے دکھائی دیتے اور اپنی روشنی کے ذریعے دوسروں کو اپنی جانب متوجہ بھی کرتے ہیں۔ ہمارے چینل پر قدرت کے بنائے ہوئے انوکھے جاندار پر ڈاکیومنٹری ہوتی ہے