The most strange animals
سب سے زیادہ عجیب جانور
قدرت نے قدم قدم پہ عجیب و غریب نظارے بکھیرے ہوئے ہیں اور اگر ان کی تفصیلی فہرست مرتب کی جائے تو شاید ہزاروں انسائیکلوپیڈیا بھی کم پڑجائے۔
رنگین کرے فش
دھوکا نہ کھائیے کیونکہ یہ نہ تو کوئی کیکڑا ہے اور نہ ہی جھینگا یا شرمپ، بلکہ یہ ایک قسم کی کرے فش ہے جسے ’’شیراکس پلچر‘‘ کہا جاتا ہے۔ اس کا رنگ برنگا خول اسے دیگر سمندری جانوروں کے مقابلے میں منفرد، پرکشش اور خوبصورت بناتا ہے۔ افسوس کہ اب اس مچھلی کی تعداد بہت کم رہ گئی ہے۔
پگمی مارموسیٹ
یہ بھی بندر ہی ہیں لیکن جنوبی امریکا میں پائے جاتے ہیں۔ ان کی جسامت بھی 6 انچ سے زیادہ نہیں ہوتی اور ٹریزیئر کی طرح یہ بھی جنگلوں میں درختوں پر رہنے کے عادی ہوتے ہیں۔
اے اے
ہم کسی کو مخاطب نہیں کر رہے لیکن لیمر کی نسل سے تعلق کرنے والے اس جانور کا نام ہی ’’اے اے‘‘ ہے جو مڈغاسکر میں پایا جاتا ہے۔ اگر آپ کو کارٹون فلم ’’مڈغاسکر‘‘ یاد ہو تو اس میں جولیئن نامی ایک مسخرہ نما جانور بھی دراصل ایک ’’اے اے‘‘ ہے۔ اس کی دُم کی لمبائی 2 فٹ سے کچھ لمبی ہوتی ہے جبکہ اس کا اپنا قد تقریباً ساڑھے تین (3.5) فٹ تک ہوسکتا ہے۔
مکڑی نما کیکڑا
اس کی لمبی لمبی ٹانگیں دیکھ کر خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ مکڑی کی طرح دکھائی دینے والا یہ کیکڑا حقیقت میں بہت ہی بے ضرر ہے۔ البتہ اس کی جسامت بہت بڑی ہوتی ہے اور وزن 40 پاؤنڈ تک ہوسکتا ہے۔ اس مکڑی نما کیکڑے کی اگلی ٹانگ 10 فٹ تک لمبی ہوتی ہے اور یہ 100 سال تک زندہ رہ سکتا ہے۔ کھانے میں اسے نرم جسم والے سمندری جانور ’’مولسک‘‘ بہت پسند ہیں جبکہ یہ جاپانی سمندروں میں پایا جاتا ہے۔
Mystery Adventure Subscribe our channel